AD Banner

{ads}

(قربانی کے جانور کی کلیجی پر فاتحہ دینا عندالشرع کیسا ہے؟)

 (قربانی کے جانور کی کلیجی پر فاتحہ دینا عندالشرع کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  قربانی کرنے کے بعد جو کلیجی نکلتی ہے اس کو گھر میں پکا کر نیاز دلاتے ہیں تو کیا یہ درست ہے؟ المستفتی:۔ قربان علی گوبندہ پور بستی۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں قربانی کی کلیجی پر نیاز جائز ودرست ہے اور ہر اس چیز پر نیاز دلاسکتے ہیں جو حلال وطیب ہو اور کسی بھی بزرگ کے نام ایصال ثواب بھی کر سکتے ہیں اور ایصال اور ثواب مستحب و مستحسن ہے خواہ کسی سنی مسلمان کے لئے ہو ـ اور یہ ضروری نہیں ہے۔(بحوالہ مصدقات تاج الشریعہ صفحہ نمبر ۷۲)
مذکورہ بالاتصریحات سے ظاہر وباہر ہوگیا کہ کلیجی پہ فاتحہ دینا جائز ومستحب مستحسن ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner