AD Banner

{ads}

( جانورکے پیٹ میں بچہ ہو تو کیا کریں ؟)

 ( جانورکے پیٹ میں بچہ ہو تو کیا کریں  ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جس جانور کی قربانی کرنا ہے اگر اس کے پیٹ میں بچہ ہو تو کیا کریں زید کہتا ہے کہ اسے بھی ذبح کیا جائے گا کیا زید کا کہنا صحیح ہے منتظر جواب۔
 المستفتی:۔ ابوطالب رضا رضوی پچپوکھری بازار
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں صاحب بہار شریعت حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیںقربانی کی اور اس کے پیٹ میں زندہ بچہ ہے تو اسے بھی ذبح کردے  اور اسے صرف میں لاسکتا ہے اور مرا ہوا بچہ ہو تو اسے پھیک دیں مردار ہے (بحوالہ بہار شریعت حصہ نمبر ۱۵ صفحہ نمبر ۱۲۱)
مذکورہ بالاتصریحات سے صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ اگر قربانی کے جانور کے پیٹ میں زندہ بچہ ہے تو اسے بھی ذبح کردے اور صرف میں لاسکتا ہے اور اگر مرا ہوا ہو تو اسے پھیک دیں کیونکہ وہ مردار ہے اب رہی بات زید کی تو زید کا کہنا درست ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner