AD Banner

{ads}

(ایک بوڑھی عورت کا اللہ تعالیٰ سے محبت کا حال)

 (ایک بوڑھی عورت کا اللہ تعالیٰ سے محبت کا حال)

حضرت ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ فر ماتے ہیں: ایک مرتبہ میں بیت المقدس سے مصر آرہا تھا راستے میں، میں نے کسی کو دور سے آتے دیکھا میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ کوئی سوال کرنا چاہئیے جب وہ شخص قریب آیا تو وہ ایک بوڑھی عورت تھی جس نے اونی جبٌہ پہنا ہوا تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک عصا تھا میں نے اس سے دریافت کیا : کہاں سے آ رہی ہو ؟ اس نے جواب دیا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ! میں نے دریافت کیا : کہاں جانے کا ارادہ ہے ؟ اس نے جواب دیا : اللہ تعالیٰ کی طرف ، حضرت ذوالنون مصری فر ماتے ہیں: میرے پاس کچھ دینار تھے میں نے نکال کر اسے دینا چاہے ، تو اس نے میری طرف ہاتھ کے اشارے سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : اے ذوالنون ! تمہارے ذہن میں جو خیال آیا ہے یہ تمہاری عقل کی کمزوری کی وجہ سے ہے میں خدا کے لیے کام کرتی ہوں، اس کے علاوہ اور کسی سے کچھ نہیں لیتی، اس کے علاوہ کسی اور کی عبادت نہیں کرتی۔
یہ بات کہہ کر وہ بوڑھی عورت مجھ سے جدا ہوگئی
حضرت سیدِ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اس حکایت میں یہ لطیف نکتہ موجود ہے، اس بوڑھی خاتون نے یہ کہا تھا : میں اس کے لیے یہ کام کرتی ہوں۔ اس کی یہ بات اللہ تعالٰی کے ساتھ اس کی سچی محبت کی دلیل ہے۔کشف المحجوب مترجم صفحہ 200 مکتبہ محمدی بکڈپو دہلی)
"" طالبِ دعا ""
محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner