AD Banner

{ads}

( کیاسگی چچی سے نکاح کرنا شرعاً جائز ہے؟)

 ( کیاسگی چچی سے نکاح کرنا شرعاً جائز ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید سگی چچی سے نکاح کر سکتا بعد وصال چچا کے کیا درست ہے کرنا جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں
المستفتی:۔  شکیل احمد رضوی بنارس۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
جی ہاں کر سکتے ہیں ۔ بشرطیکہ کوئی اور وجہ مانعِ نکاح نہ ہو ۔ فتاویٰ قادریہ میں ہے !ممانی کی طرح چچی بھی نامحرم ہے لہذا بعد انتقال زید نکاح کر سکتا ہے جبکہ کوئی وجہ مانع نکاح نہ ہو( جیسا کہ سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں )نکاح کرنا درست ہے جبکہ رضاعت وغیرہ کوئی مانع نہ ہو ( قال الله تعالی و احل لکم ما وراء ذلکم۔(فتاوی افریقہ صفحہ نمبر ۸۶ مسئلہ نمبر۶۷ )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner