AD Banner

{ads}

(دیو بندی عقیدہ رکھنے والوں کے متعلق حکم شرع کیا ہے ؟)

(دیو بندی عقیدہ رکھنے والوں کے متعلق حکم شرع کیا ہے ؟)

 مسئلہ:کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ: دیو بندی عقیدہ والوں کے متعلق کیسا عقیدہ رکھا جا ئے اور کیا ان کی کو ئی بات سنی جا ئے یا نہ اور ان کا کو ئی بتایا ہوا مسئلہ صحیح ہے یا نہیں؟بینوا توجروا 

المستفتی:محمد جا وید رضا نظا می ۱۰؍ رجب المر جب ۱۴۲۸؁ھ
الجـواب بعون الملک الوھاب 

دیو بندی عقیدہ والوں کی نسبت علمائے حر مین شریفین نے با لاتفاق تحریر فرما یا ہے کہ یہ لوگ اسلام سے خار ج ہیں اور فرمایا ’’من شک فی کفرہ فقد کفر ‘‘جو ان کے کا فر ہو نے میں شک کرے وہ بھی کا فر ہے ۔(درمختار جلد ۶؍ باب المرتد مطبوعہ دیو بند )

ان کی کو ئی بات نہ سنی جا ئے اور نہ ان کی کسی بات پر عمل کیاجائے جب تک علمائے اہلسنت سے تحقیق نہ کرلیں رسول اللہ  ﷺ ارشاد فرما تے ہیں ’’ ’’ایا کم وایاھم لا یضلونکم ولا یفتنو نکم‘‘ان سے دور رہو اور انہیں اپنے سے دور رکھو ،کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں ،کہیں وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈال دیں ۔(مسلم جلد اول ۱۰؍ مشکوۃ ۲۸؍ باب الاعتصام ) 

اور ان کا کو ئی بتایا ہوا مسئلہ صحیح بھی نکلے تو اس سے یہ نہ سمجھاجائے کہ یہ عالم ہے ،یا ان کے اور مسائل بھی صحیح ہو نگے دنیا میں ایسا کو ئی فر قہ نہیں جسکی کو ئی نہ کو ئی با ت صحیح نہ ہو مثلا یہود و نصا ری کہ یہ بات صحیح ہے کہ مو سی علیہ السلام نبی ہیں کیا اس سے یہود ی اور نصرا نی سچے ہو سکتے ہیں ،رسول اللہ  ﷺ ارشاد فرما تے ہیں ’’الکذوب قد یصدق ‘‘ بڑا جھوٹابھی کبھی سچ بو لتاہے۔ (مجمع بحار الانوار جلد ۲؍ ۲۳۹؍تحت لفظ صدق)

اللہ تعا لیٰ تمام مسلمانوں کو وہا بیہ دیا بنہ سے بچنے کی تو فیق عطافرمائے۔آمین بجاہ حبیبہ سید المرسلین والہ اصحا بہ اجمعین ۔
کتبہ
العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی 

۱۴؍ رجب المر جب ۱۴۲۸؁ھ


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner