AD Banner

{ads}

(فضائل جمعہ)

 (فضائل جمعہ)

جمعہ کے دن یا رات میں سورۂ کہف کی تلاوت افضل ہے اور زیادہ بزرگی رات میں پڑھنے کی ہے نسائی بیہقی بسند صحیح ابو سعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ فرماتے ہیں : جو شخص سورۂ کہف جمعہ کے دن پڑھے، اس کے لیے دونوں جُمعوں کے درمیان نور روشن ہو گا۔(السنن الصغری‘‘ للبیھقي، کتاب الصلاۃ، باب فضل الجمعۃ، الحدیث :   ۶۰۸ ، ج ۱ ، ص ۲۱۰)

      اور دارمی کی روایت میں ہے، جو شب جمعہ میں سورۂ کہف پڑھے اس کے لیے وہاں سے کعبہ تک نور روشن ہوگا۔(سنن الدارمي‘‘ کتاب فضائل القرآن، باب في فضل سورۃ الکھف، الحدیث :  ۳۴۰۷ ، ج ۲، ص ۵۴۶)

  اور ابو بکر ابن مردویہ کی روایت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہما سے ہے کہ فرماتے ہیں :جو جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھے اس کے قدم سے آسمان تک نور بلند ہو گا جو قیامت کو اس کے لیے روشن ہو گا اور دو جُمعوں کے درمیان جو گناہ ہوئے ہیں بخش دیے جائیں گے۔ (الترغیب و الترھیب‘‘  کتاب الجمعۃ، الترغیب في قرأۃ سورۃ الکھف ۔ إلخ، الحدیث : ۲ ، ج ۱، ص ۲۹۸)

 اس حدیث کی اسناد میں کوئی حرج نہیں۔  حم الدخان  پڑھنے کی بھی فضیلت آئی ہے۔ طبرانی نے ابو امامہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ حضور (صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا: جو شخص جمعہ کے دن یا رات میں    حم الدخان  پڑھے، اس کے لیے ﷲ تعالیٰ جنت میں ایک گھر بنائے گا۔(المعجم الکبیر، الحدیث : ۸۰۲۶ ، ج ۸، ص ۲۶۴)

  اور ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی، کہ ’’ اس کی مغفرت ہوجائے گی(جامع الترمذي ‘‘ ، أبواب فضائل القرآن، باب ماجاء في فضل حمٓ الدخان، الحدیث :   ۲۸۹۸ ، ج ۴ ، ص ۴۰۷)

اور ایک روایت میں ہے، ’’جو کسی رات میں حم الدخان  پڑھے، اس کے لیے ستر ہزار فرشتے استغفار کریں  گے۔(جامع الترمذي، أبواب فضائل القرآن، باب ماجاء في فضل حمٓ الدخان، الحدیث :۲۸۹۷ ، ج ۴ ، ص ۴۰۶)

جمعہ کے دن یا رات میں جو سورۂ   یٰـس  پڑھے، اس کی مغفرت ہو جائے۔(الترغیب و الترھیب ، کتاب الجمعۃ، الترغیب في قرأۃ سورۃ الکھف ۔ إلخ، الحدیث : ۴ ، ج ۱ ، ص ۲۹۸)

فائدہ:جمعہ کے دن روحیں جمع ہوتی ہیں لہذا اس میں زیارتِ قبور کرنی چاہیے اور اس روز جہنم نہیں بھڑکایا جاتا۔(الدرالمختار، کتاب الصلاۃ، باب الجمعۃ، ج ۳ ، ص ۴۹)

عبد اللطیف قادری






हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner