AD Banner

{ads}

(سوناگروی رکھ کر قربانی کرناکیساہے؟)

 (سوناگروی رکھ کر قربانی کرناکیساہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مالکِ نصاب کے پاس قربانی کا جانور خریدنے کے لئے روپیہ نہیں ہے اب اگر وہ سونا چاندی گروی رکھ کر جانور خریدنا چاہے تو اس کی قربانی ہوگی کہ نہیں جب کہ رہن میں سود بھی جاتا ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ محمد شوکت رضا (ایم پی)
  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
جب مالک نصاب پر قربابی واجب ہے تو مالک نصاب کو چاہئے کہ قرض لیکر کرقربانی کرے یا پھر اپنا کچھ مال بیچ کر قربانی کرے لیکن گروی رکھ کر قربانی نہ کرے کیونکہ یہ فعل حرام ہے اس لئے کہ بینک سے قرض لے کر جو اضافی رقم دی جاتی ہے وہ سود ہے، جس کا لینا ، دینا شرعاً ناجائز وحرام ہے، بینک عموماً جو قرض دیتا ہے وہ سراسر سود پر مشتمل ہوتا ہے، خواہ کوئی چیز گروی رکھوا کر لیا جائے یا بغیر گروی رکھے لیا جائے، اس لیے بینک سے قرضہ لینا جائز نہیں ہے حضور شیخ الاسلام والمسلمین سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ جس پر قربانی ہے اور اس وقت نقد اس کے پاس نہیں وہ چاہے قرض لے کر کرے یا اپنا کچھ مال بیچے۔ (فتاویٰ رضویہ شریف ج ۲۰ /ص ۳۷۰ مسئلہ ۱۹۵ رضا فاؤنڈیشن لاہور)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد صفی اللہ رضوی خان 
الجواب صحیح والمجیب نجیح
 محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner