AD Banner

{ads}

(قربانی کے جانور پلصراط پر سواری ہونگے؟)

  (قربانی کے جانور پلصراط پر سواری ہونگے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  کیا یہ سچ ہے کہ قربانی کا جانور پلصراط پر کام آئے گا یعنی سواری بنے گا جلد از جلد جواب سے نوازیں اور شکریہ کا موقع دیں
  المستفتی:۔ غلام غوث قادری بستی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
 قربانی کا جانور پلصراط میں قربانی کنندہ کے کام آئے گا حدیث پاک میں ہے : استفر ھو اذ اضحایا کم فانھا مطایاکم علی الصراط (الحدیث) اور ایک روایت میںـ حسنوا اور سمنوا بھی ہے ـ یعنی موٹے اور تازے جانوروں کی قربانی کیا کرو کیونکہ وہ پلصراط پر سواریاں ہونگے(بحوالہ کنز العمال؍ فتاوی اکرمی صفحہ نمبر  ۳۱۱)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner