AD Banner

{ads}

( حلالہ کا طریقہ کیا ہے؟)

 ( حلالہ کا طریقہ کیا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حلالہ کا طریقہ اور اس کی مدت کیا ہے؟ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں
  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
جب شرعی طور پر تین طلاقیں ہوجائیں ـ اگرچہ یہ طلاقیں لڑائی جھگڑے کے سبب ہوں یا پھر بلاوجہ کسی اور سبب سے  بہر صورت عورت مرد پر حرام ہوجاتی ہے اور بغیر حلالہ کے رجوع کی کوئی صورت نہیں ہوتی۔جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی قرآن مقدس میں ارشاد فرماتا ہے فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ
 ترجمہ کنزالایمان / پھر اگر تیسری طلاق اسے دی تو اب وہ عورت اسے حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے ۔( سورۂ بقرہ آیت نمبر ۲۳۰)

حلالہ کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے شوہر کی عدت ختم ہونے کے بعد عورت کسی دوسرے مرد سے شادی کرلے اور ان دونوں میں زوجیت کے تعلقات قائم ہوں پھر جب وہ شوہر طلاق دے دے یا مر جائے تو شوہر ثانی کی عدت گزارنے کے بعد عورت کا نکاح شوہر اول سے ہوسکے گا)آگے اسی آیت میں  اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے کہ  فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَاۤ اَنْ یَّتَرَاجَعَا

 ترجمہ کنزالایمان؛۔ پھر وہ دوسرا اگر اسے طلاق دے دے ، تو ان دونوں پر گناہ نہیں کہ پھر آپس میں مل جائیں حاملہ کو بھی طلاق ہوجاتی ہے اس کی عدت وضع حمل ہے ۔ یہی قرآن وحدیث کا فیصلہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میںارشاد فرماتا ہے( وَاُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّ )ترجمہ کنزالایمان / اور حمل والیوں کی میعاد یہ ہے کہ وہ اپنا حمل جَن لیں۔(پارہ  ۲۸ ،سورۃ الطلاق،آیت نمبر ۴)

مفتی محمد وقار الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں جس شخص نے مطلقہ ثلاثہ کو اپنے پاس رکھا ہے ، وہ حرام کاری میں مبتلا ہوا ۔ اہل محلہ اور رشتہ داروں کو اس سے ملنا جلنا ناجائز و گناہ تھا ، جب تک وہ اس عورت کو اپنے سے جدا نہ کر دے اور بالاعلان توبہ نہ کرے۔(وقار الفتاوٰی ،جلد ۳ ،صفحہ ۱۷۲ طلاق ثلاثہ کا بیان ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد صفی اللہ رضوی خان 
۵؍ ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ بروز جمعہ 
الجواب صحیح والمجیب مصیب
ابوالحسنین محمد عارف محمود معطر قادری




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner