AD Banner

{ads}

(حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا کیسا ہے؟)

 (حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  حضور ﷺ کے نام سے قربانی کرنا کیسا ہے
 المستفتی:۔ شمس تبریز گورکھپوری۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
جی ہاں حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی طرف سے سے قربانی کی جا سکتی ہے بلکہ حضور علیہ الصلوۃ السلام کے وصال ظاہری کے بعد حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ کا معمول تھا کہ ہر سال ایک دنبے کی قربانی اپنی طرف سے کرتے اور ایک دنبے کی قربانی حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی طرف سے کرتے تھے ۔(بحوالہ سنن ابو داؤد)
مذکورہ بالاتصریحات سے ظاہر وباہر ہوگیا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا جائز ہے ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی






हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner