AD Banner

{ads}

(حضور ﷺ نے کتنی عورتوں سے نکاح فرمایا؟)

 (حضور ﷺ نے کتنی عورتوں سے نکاح فرمایا؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  حضور صلی تعالیٰ علیہ وسلم کتنی عورتوں سے شادی کیے تھے جواب فرمائیں مہربانی ہوگی۔
المستفتی:۔ محمد عبد اللہ رضوی۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
زواج مطہرات کی تعداد اور ان کے نکاحوں کی ترتیب کے بارے میں مؤرخین کا قدرےاختلاف ہے مگر گیارہ امہات المؤمنین کے بارے کے بارے میں کسی کا بھی اختلاف نہیں ـ ان میں سے حضرت خدیجہ اور حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ تعالی عنہما کا تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سامنے ہی انتقال ہوگیا تھا مگر نو بیویاں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی وفات اقدس کے وقت موجوتھیںان گیارہ امت کی ماؤں میں چھ خاندان قریش کے اونچے گھرانوں کی چشم وچراغ تھیں جن کے اسمائے مبارکہ یہ ہیں۔
 حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا بنت خویلد۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت ابوبکر صدیق حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بنت عمر فارو ق ۔حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بنت ابو سفیان۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عہنا بنت ابو امیہ۔حضرت سودہ رضی اللہ عنہا بنت زمعہ ۔اور چار ازواج مطہرات خاندان قریش سے نہیں تھیں بلکہ عرب کے دوسرے قبائل سے تعلق رکھتی تھیں وہ یہ ہیںحضرت زینب رضی اللہ عنہا بنت حجش۔حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا بنت حارث حضرت زینب رضی اللہ عنہا بنت خزیمہ ام المساکین۔حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا بنت حارث۔اور ایک بیوی یعنی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا بنت حیئ یہ عربی النسل نہیں تھیں بلکہ خاندان بنی اسرائیل کی ایک شریف النسب رئیس زادی تھیںاس بات میں کسی مؤرخ کا اختلاف نہیں ہے کہ سب سے پہلے حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا اور جب تک وہ زندہ رہیں آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے کسی دوسری عورت سے عقد نہیں فرمایا۔(بحوالہ زرقانی جلد نمبر ۳ صفحہ نمبر ۲۱۸ ,۲۱۹؍سیرۃالمصطفٰی صفحہ نمبر ۴۲۲)
مذکورہ بالاتصریحات سے ظاہر وباہر ہوگیا کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی گیارہ ازواج مطہرات تھیں ہم مؤمنوں کی مائیں۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 













Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner