AD Banner

{ads}

(موبائل کے ذریعے نکاح منعقد ہوگا یا نہیں؟)

 (موبائل کے ذریعے نکاح منعقد ہوگا یا نہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  زید کی شادی کا دن وتاریخ طے کر لی گئ تھی لیکن حالت حاضرہ کے تحت بارات لے جانا مشکل ہے اس صورت میں موبائل کے ذریعہ سے ایجاب و قبول ہوسکتا ہے کہ نہیں ؟قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں  عین وکرم ہوگا۔
المستفتی:۔  عالمگیر شریفی۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
حضرت علامہ مولانا مفتی اختر حسین علیمی دامت برکاتہم العالیہ تحریر فرماتے ہیں کہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کے ذریعہ نکاح منعقد ہوگا یا نہیں ـ اس سلسلہ میں فقہی سیمنار بورڈ دہلی کی جانب سے ـ ۲۴ ذی الحجہ ۱۴۲۴ھ کو منعقد سیمنار میں علمائے اہل سنت کا جو فیصلہ ہوا بعینہ حاضر ہے ـ اس مجلس میں خد راقم الحروف بھی شریک تھا بحث ومبحاثہ کے بعد یہ طے ہوا کہ لڑکا اور لڑکی دو مختلف شہروں میں رہ کر یا ایک ہی شہر کے اندر رہ کر غائبانہ طور پر ٹیلی فون یا انٹرنیٹ پر گفتگو کے ذریعہ ایجاب وقبول کرتے ہوئے نکاح کریں تو یہ نکاح صحیح نہیں ـ اگر چہ گواہ لڑکی کے پاس اور دو گواہ لڑکے کے پاس موجود ہوں اور دونوں کی تصویر بھی نظر آتی ہوکیونکہ صحت نکاح کے لئے ایجاب وقبول کی مجلس ـ ہیت ـ ایک ہونا اور محفل نکاح میں گواہان کا حاضر ہونا اور ان کے ایجاب وقبول کو ایک ساتھ سننا شرط ہے ـ اس طرح گواہان کے نزدیک ایجاب وقبول کرنے والوں کا معلوم و معین ہونا بھی شرط ہے جبکہ محفل ایجاب کےگواہ محفل قبول میں حاضر نہیں ـ یوں ہی محفل قبول کے گواہ محفل ایجاب میں حاضر نہیں اور تنہا ایجاب یا قبول کی محفل میں حاضر ہونا معتبر نہیں کہ نکاح دونوں کے مجموعہ کا نام ہےجیسا کی فتاوی عالمگیری جلد ۱ صفحہ نمبر ۲۶۱ پر ہے’’ومنھا سماع الشاھدین کلامھا معا ھکذا فی فتح القدیر ولو سمعا کلام احد ھما دون الاخرہ او سمع احملھما کلام احدھما والاخر کلام الاخر لا یجوز النکاح  ھکذا فی البدائع رجل زوج ابنته من رجل فی بیت وقوم فی بیت اخر یسمعون ولم یشھدھم ان کان من ھذا البیت الی ذلک البیت کوة راؤ الاب منھا تقبل شھادتھم وان لم یرأو الاب لا تقبل کذا فی الذخیرة( فتاوی علیمیہ جلد ۲ صفحہ  ۶۹۔۷۰)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner