AD Banner

{ads}

(حضرت ابراہیم بن ادہم نے چار سال جنگل میں گزارے)

 (حضرت ابراہیم بن ادہم  نے چار سال جنگل میں گزارے)

حضرت ابراہیم بن ادہم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ میں جنگل میں پہنچا تو ایک بوڑھا سامنے سے آیا ' اس نے مجھ سے کہا : اے ابراہیم ! تم جانتے ہو یہ کون سی جگہ ہے ؟ جہاں تم کسی زادِ راہ اور کسی سواری کے بغیر جا رہے ہو ، حضرت ابراہیم بن اد ہم کو اس بات کا اندازہ ہو گیا کہ یہ شیطان ہو گا ، وہ فرماتے ہیں : میرے پاس چاندی کے چار سکے تھے جو ایک زنبیل بُن کر حاصل کیے تھے میں نے انہیں بھی پھینک دیا اور پھر یہ نذر مانی کہ میں اس بے آب و گیاہ وادی میں جہاں سواری بھی پاس نہیں ہے ) ہر ایک میل کے بعد چار سو رکعت ادا کروں گا (اگر چہ اس وادی کو پار کرنے میں مجھے کتنا ہی عرصہ کیوں نہ لگ جائے ) ۔ حضرت ابراہیم بن ادہم فرماتے ہیں: میں نے چار سال اس جنگل میں گزار دیئے اور اس دوران اللہ تعالیٰ مجھے روزی عطا کرتا رہا اس وقت پھر مجھے حضرت خضر علیہ السلام کا ساتھ نصیب ہوا اور انہوں نے مجھے اسم اعظم کی تعلیم دی جس کے نتیجے  میں میرے دل سے غیر کا خیال بالکل ختم ہو گیا۔(کشف المحجوب مترجم صفحہ 204 مکتبہ محمدی بکڈپو دہلی)
"" طالبِ دعا ""
محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner