AD Banner

{ads}

(امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور قرضدار مجوسی)

 (امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور قرضدار مجوسی)

بیان کرتے ہیں کہ حضرت امام ابوحنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ سے ایک مجوسی نے قرض لیا، آپ وعدہ کی تکمیل پر رقم لینے گئے، آپ کے جوتے کو نجاست لگ گئی آپ نے پاؤں جھاڑا تو نجاست مجوسی کے مکان کی دیوار پر جالگی آپ سوچ میں پڑ گئے کہ مجوسی کی دیوار خراب کردی اگر اسے صاف کرتا ہوں تو دیوار کی مٹی گرتی ہے اور اسے اسی حالت میں چھوڑ کر بھی جانا مناسب نہیں ، لہذا آپ نے مجوسی کا دروازے کو کھٹکھٹایا، مجوسی باہر نکلا اور کہنے لگا ، یا امام السلمین مجھے مہلت عطا فرمائیے ، آپ نے فرمایا میری وجہ سے تیری دیوار کو نجاست لگی ہے، اس پر تم مجھے معاف فرما دو !

وہ کہنے لگا کیا آپ دیوار کو پاک کرنا چاہتے ہیں آپ نے فرمایا ہاں ، یہ سنتے ہی وہ کہنے لگا جو شخص دیوار کی نجاست کو دور کرنے میں اتنا متردد ہے اس کے حضور میں خود کو کیوں نہ پاک کروں کلمہ پڑھا اور دائرۂ اسلام میں داخل ہو گیا۔ اس خوشی میں آپ نے اس کا قرض معاف فرما دیا۔(نزہۃ المجالس جلد دوم صفحہ 138 الکبیر پبلیکیشنز دہلی)

"" طالبِ دعا ""

محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند





हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner