AD Banner

{ads}

(جیون بیمہ کرانا کیسا ہے؟)

 (جیون بیمہ (LIC) کرانا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  LIC وغیرہ میں جیون بیمہ کرانا کیسا ہے؟
جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی:۔مشتـــاق عــالم نــوری پیــلی بھــیت شـــريــف

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

جیون بیمہ اپنی اصل کے اعتبار سے قمار ہے کہ اس میں نفع اور نقصان دونوں ہی کا خطرہ ہے اس لئے شریعت مطہرہ نے اسکو حرام قرار دیا ہے ـ۔ شـــيخ الاســلام والمســــلــمين حضــــور ســـيدی اعــلی حضـــرت امــام احــــــمد رضـــا خــان قـــادری بــرکاتی محـــدث بــريـــلوی لقـــد رضی المـــولــی عـــنہ تحــــريـــر فــرمــاتــےہــیںکـہ اگر جیون بیمہ کمپنیوں کے سب مالکان غیر مسلم ہوں اور اس میں بیمہ کرانے والے کو کسی قسم کی غیر شرعی پابندی لازم نہ ہو اور مسلمان کا اس میں فائدہ ہی فائدہ ہو تو یہاں ہندوستان میں اس.کی اجازت ہے۔( بحوالہ فتاوی رضویہ شریف قدیم جلد نمبر ہفتم صفحہ ۱۱۳) فتاوی بحرالعلوم جلد نمبر ۴ کتاب البیوع صفحہ نمبر ۹۶) ( ماخوذ از فتاوی مشاہدی صفحہ نمبر ۱۱۸)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner