AD Banner

{ads}

(جن حضرات کے نام سے قربانی ہو ان کابال کٹانا ناخن تراشنا کیسا ہے؟)

 (جن حضرات کے نام سے قربانی ہو ان کابال کٹانا ناخن تراشنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جن کےنام سےقربانی ہو اسے قربانی کاچانددیکھنے کےبعد بال ناخن کاٹنا کیساہے برائے کرم رہنمائی فرمائیں کرم ہوگا۔
 المستفتی:۔ رضوان خان مقام سسوا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
یہ حکم صرف استحبابی ہے کرے تو بہتر ہے نہ کرے تو کوئ مضائقہ نہیں ـ نہ اس کو حکم عدولی کہہ سکتے ہیں نہ قربانی میں نقص آنے کی کوئ وجہ بلکہ اگر کسی شخص نے ۳۱ دن سے کسی عذر کے سبب خواہ بلا عذر ناخن تراشے ہوں نہ خط بنوایا ہو کہ چاند ذی الحجہ کا ہوگیا تو وہ اگر چہ قربانی کا ارادہ رکھتا ہو اس مستحب پر عمل نہیں کر سکتاـ اب دسویں تک رکھے گا تو ناخن وخط بنوائے ہوئے اکتالیس دن ہو جائے گا اور چالیس دن سے زیادہ نہ بنوانا گناہ ہے  فعل مستحب نہ کرنے پر کو ئ گناہ نہیں( منتخب مسائل فتاوی رضویہ صفحہ نمبر ۳۳۷  کتاب الذبائح والاضحیۃ)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner