AD Banner

{ads}

(قربانی کے جانوروں کی عمریں کتنی ہونی چاہئے؟)

 (قربانی کے جانوروں کی عمریں کتنی ہونی چاہئے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  قربانی کے جانوروں کی عمر کتنی ہونی چاہئے جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ محمد ابوطالب قادری مرادہ آباد۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
قربانی کے جانوروں کی عمریں یہ ہونی چاہئے اونٹ پانچ سال کا ہو اور چھٹے سال میں جا رہا ہو اس کو سدیس اور بازل عام کہتے ہیں گائے دو سال کی ہو اور تیسرے سال میں قدم رکھتی ہو بکری ایک سال کی ہو اور دوسرے سال میں داخل ہو رہی ہو اس سے کم عمر ہو تو قربانی جائز نہیں زیادہ ہو تو جائز ہے بلکہ افضل ہے ـ ہاں دنبہ یا بھیڑ کا بچہ جو چھ ماہ ہو اور اتنا فربہ ہو کہ دور سے دیکھنے میں سال بھر کا.معلوم ہوتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner