AD Banner

{ads}

(جا میں نے تجھے چھٹکارہ دیا توطلاق واقع ہوگی؟)

 (جا میں نے تجھے چھٹکارہ دیا توطلاق واقع ہوگی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  ہندہ اور زید کا آپس میں جھگڑا ہوا اور اسی دورانیہ زید نے ہندہ کو غلیظ قسم کی گالی دی اور کہا کہ تو مجھ سے چھٹکارہ چاہتی ہے تو جا میں نے تجھے چھٹکارہ دیا اور یہ بھی کہا جا میں نے تجھے طلاق دیا ایک مرتبہ کہا اور جب زید سے پوچھا گیا تو زید کہتا ہے کہ میں لفظ طواق کہا تھا طلاق نہیں کہا تھا ہاں البتہ چھٹکارے کے بارے میں کہا تھا اور ہندہ کہتی ہے کہ زید نے لفظ طلاق کہا تھا میں نے خد سنا اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ طلاق واقع ہوگی یا نہیں اور اگر واقع ہوگی تو کتنی ہوگی پھر اسکے بعد کیا کرنا ہوگا جس سے نکاح میں ہندہ آ سکے تشفی جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں۔
المستفتی:۔ سمیع اللہ خان سنت کبیر نگر
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں طلاق بائن واقع ہوئی اس صورت میں عورت نکاح سے نکل گئی اگر شوہر اور عورت ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو عدت کے اندر یا بعد عدت نئے مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner