AD Banner

{ads}

( تین مرتبہ کہا جا میں نے تجھے چھوڑ دیا تو طلاق واقع ہوگئی؟)

  ( تین مرتبہ کہا جا میں نے تجھے چھوڑ دیا تو طلاق واقع ہوگئی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی بیوی ہندہ سے تین مرتبہ کہا جا میں نے تجھے چھوڑ دیا اب دریافت طلب امر ہے کہ طلاق واقع ہوگی یا نہیں اور اگر واقع ہوگی تو کون سے ہوگی بحوالہ جواب دیں کرم نوازش ہوگی 
المستفتی:۔ حافظ تبریز عالم خان سسواں پٹھان۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
اس صورت میں تین طلاق طلاق مغلظہ واقع ہو گئی ، بیوی بنا حلالہ حلال نہ ہوگی یہ صریح الفاظ ہے نہ کہ کنایہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں؛ اردو میں یہ لفظ کہ ؛"میں نے تجھے چھوڑا، صریح ہے" اس سے ایک رجعی ہوگی، کچھ نیت ہو یا نہ ہو۔ یوہیں یہ لفظ کہ میں نے فارغ خطی یا فار خطی یا فار کھتی دی، صریح ہے۔(بحوالہ؛ الفتاوی الرضویۃ جلد نمبر ۱۲،صفحہ ۵۵۹۔۵۶۰،وغیرہ؍ بہار شریعت جلد نمبر دوم ۲ حصہ نمبر ہشتم ۸ صریح کابیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی







Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner