AD Banner

{ads}

کلمہ گو کی تکفیر کس صورت میں جا ئز ہے ؟

( کلمہ گو کی تکفیر کس صورت میں جا ئز ہے ؟)

 مسئلہ:کیا فرما تے ہیں علما ئے دین اس مسئلہ میں کہ: کسی کلمہ گو کی تکفیر کس صورت میں کی جا تی ہے ؟اگر وہ صورت نہ ہو تو تکفیر کر نے والے کے بارے میں حکم شرع کیا ہے؟بینوا توجروا 

المستفتی:محمد ذا کر حسین قادری متعلم الجا معۃ الاشرفیہ مبا رک پور اعظم گڑھ یکم محرم الحرام ۱۴۲۶؁ھ
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون العلام الوھاب 
کفر دو طرح کا ہو تا ہے (۱) التزا می (۱) لزومی۔
(۱) التزا می یہ کہ ضروریا ت دین سے کسی شیٔ کا تصریحا خلاف کرے یہ قطعا اجما عا کفر ہے جیسے ملک یا جن یا شیطان کے وجود سے انکار ان معا نی پر کہ اہل اسلام کے نز دیک حضور ہا دیٔ بر حق ﷺ سے متوا تر ہیں ۔
(۲) لزومی یہ کہ جو بات اس نے کہی عین کفر نہیں مگر مخبر بکفر ہو تی ہے یعنی مال سخن ولا زم حکم کو ترتیب مقدمات وتتمیم تقریبات کرتے لے چلئے تو انجام کا ر اس سے کسی ضروریات دین کا انکار لا زم آ ئے جیسے خلا فت حقہ را شدہ خلیفۂ رسول  ﷺ حضرت صدیق اکبر وفاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روا فض کا انکا ر کہ تضلیل جمیع صحا بہ رضوان اللہ تعا لیٰ علیہم اجمعین کی طرف مو ڑی اور وہ قطعا کفر ہے مگر انھوں نے صراحۃ اس لا زم کا اقرارنہ کیا بلکہ اس سے صاف تحا شی کرتے اور بعض صحا بہ کرام کو زبا نی دعووں سے اپنا پیشوا بنا تے اور خلا فت صدیقی و فا روقی پر ان کے توافق با طنی سے انکار رکھتے ہیں اس قسم کے کفر میں علما ئے اہلسنت مختلف ہو گئے جنھوں نے مال مقال ولا زم سخن کی طرف نظر کی حکم فرمایا اور تحقیق یہ ہے کہ کفر نہیں بدعت و بد مذہبی ضلا لت و گمرا ہی ہے ۔والعیاذ باللہ تعا لیٰ 
لہذا جس کلمہ گو سے کفر التزا می صا در ہو اس کی تکفیر بالاجماع واجب ہے اور جس کلمہ گو سے صرف کفر لزومی صادر ہو اس کی تکفیر مختلف فیہ اور جس کلمہ گو سے نہ کفر التزا می صادر ہو اور نہ کفر لزومی صادر ہو اس کی تکفیر کر نے (یعنی اس کو کا فر اعتقا دکر نے والا )احا دیث صحیحہ جلیلہ سے خود کا فر ہے ۔جیسا کہ حضور نبی اکرم  ﷺ ارشاد فرما تے ہیں ’’ایما امر نی قال قال لا خیہ کا فر فقد با ء بھا احد ھما ان کان کما قال والا رجعت الیہ ‘‘ (مسلم شریف جلد اول ۵۷مطبوعہ ممبئی )واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی 
۱۳؍ محرم الحرام ۱۴۲۶؁ھ
الجواب صحیح 
عبد المنان اعظمی 
خادم الافتاء شمس العلوم گھوسی مئو
۲۷؍ محرم الحرام ۱۴۲۶؁ھ
الجواب صحیح والمجیب نجیح
عبد الوحید الرضوی المصباحی البستوی
خادم الافتاء جامعہ غا زیہ فیض العلوم بہرا ئچ شریف
۱۳؍ محرم الحرام ۱۴۲۶؁ھ
صح الجواب واللہ تعالیٰ اعم بالصواب
عبد الجلیل الرضوی
خادم التدریس جامعہ اشرفیہ مسعود العلوم بہرا ئچ چھوٹی تکیہ 
۱۶؍ محرم الحرام۶ ۱۴۲؁ھ




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner