AD Banner

{ads}

(حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت کے وقت کرامت کا ظہور؟)

 (حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت کے وقت کرامت کا ظہور؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ آپ سرکار غوث پاک کی بچپن کی کرامت دودھ والی پیش کردیں ۔  
المستفتی:۔غلام غوث اعظم سمیع اللہ خان سسواں پٹھان۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

حضور سیدنا غوث اعظم محبوب سبحانی عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ سے وقت ولادت کرامت کا ظہور ”آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی ولادت ماہ رمضان المبارک میں ہوئی اور پہلے دن ہی سے روزہ رکھا۔ سحری سے لے کر افطاری تک آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اپنی والدہ محترمہ کا دودھ نہ پیتے تھے، چنانچہ سیدنا غوث الثقلین شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی والدہ ماجدہ فرماتی ہیں کہ “جب میرا فرزند ارجمند عبدالقادر پیدا ہوا تو رمضان شریف میں دن بھر دودھ نہ پیتا تھا۔(حوالہ بہجۃ الاسرار و معدن الانوار، ذکر نسبہ و صفتہ رضی اللہ تعالٰی عنہ، ص۱۷۲)
غوث اعظم متقی ہر آن میںچھوڑا ماں کا دودھ بھی رمضان میںآپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے بچپن کی برکتیں آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی والدہ ماجدہ حضرت سیدتنا ام الخیر فاطمہ بنت عبداللہ صومعی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہما فرمایا کرتی تھیں “جب میں نے اپنے صاحبزادے عبدالقادر کو جنا تو وہ رمضان المبارک میں دن کے وقت میرا دودھ نہیں پیتا تھا اگلے سال رمضان کا چاند غبار کی وجہ سے نظر نہ آیا تو لوگ میرے پاس دریافت کرنے کے لئے آئے تو میں نے کہا کہ “میرے بچے نے دودھ نہیں پیا۔“ پھر معلوم ہوا کہ آج رمضان کا دن ہے اور ہمارے شہر میں یہ بات مشہور ہو گئی کہ سیدوں میں ایک بچہ پیدا ہوا ہے جو رمضان المبارک میں دن کے وقت دودھ نہیں پیتا( بہجۃ الاسرار، ذکر نسبہ و صفتہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ، صفحہ نمبر ۱۷۲)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح
 ابو النعمان عطا محمد مشاہدی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner