AD Banner

{ads}

( وہ کونسا مسلمان ہے جس پر زکوٰۃ واجب نہیں؟)

 ( وہ کونسا مسلمان ہے جس پر زکوٰۃ واجب نہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  وہ کون سا مسلمان بالغ ہے جس کے پاس بہت زیادہ مال ہوں لیکن اس پر زکوٰۃ نہیں واجب ہے حضور بحوالہ جواب دیں بڑی مہربانی ہوگی ہم نے سنا ہے ایک حضرت بتا رہے تھے؟
المستفتی:۔مولوی سمیع اللہ صاحب دربھنگہ بہار۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

جو شخص پورے سال پاگل رہا اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ـ اگر چہ بالغ ہو اس کے پاس مال بے انتہا ہے(جیسا کہ بحوالہ فتاوی عالمگیری جلد نمبر ۱ مطبوعہ مصر صفحہ نمبر ۱۶۱ میں ہے:لیس الزکوٰة علی صبی ومجنون اذا وجد منه الجنون فی السنة کلھا ھکذا فی الجوھرة النیرة )  (عجائب الفقہ فقہی پہلییاں صفحہ نمبر ۱۳۹)

مذکورہ بالاعبارات سے ظاہر وباہر ہوگیا کہ جو شخص پورے سال پاگل رہا اس پر زکوٰۃ واجب نہیں اگر چہ بالغ ہو اور مال اس کے پاس بے انتہا ہو ـ صورت مسؤلہ میں آپ نے جن سے بھی سنا ہے درست سنا ہے جیسا کہ اوپر عبارات سے بات واضح ہوگئی۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی







   

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner