AD Banner

{ads}

(کیا عورت جانور ذبح کر سکتی ہے ؟)

 (کیا عورت جانور ذبح کر سکتی ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  کیا عورت جانور ذبح کر سکتی ہے کیا عورت کا ذبح کرنا درست ہے؟ المستفتی:۔ الیاس احمد قادری بھاگلپور گجرات۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
 جو حکم مرد کے ذبح کا ہے وہی حکم عورت کا ہے ـ ذابح کا مسلم یا کتابی ہونا شرط ہے چاہے مرد ہو یا عورت دونوں برابر ہیں ( المرأة المسلمة والکتابیة فی الذبح کالرجل )ـ یعنی مسلمہ اور کتابیہ عورت ذبح کے معاملے میں مرد کی طرح ہیں(بحوالہ فتاوی ہندیہ جلد نمبر ۵ صفحہ نمبر ۲۸۶ کتاب الذبائح)(فتاوی اکرمی صفحہ نمبر۳۱۴)
مذکورہ بالاسطور سے بات صاف وشفاف ظاہر وباہر ہوگئ کہ عورت جانور ذبح کر سکتی ہے کیونکہ ذبح کرنے کے لئے مرد ہونا شرط نہیں ہے ذابح کا مسلم یا کتابی ہونا شرط ہے ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner