AD Banner

{ads}

(قربانی اگر منت کی ہو تو اس کا گوشت کھانا کیسا ہے؟)

 (قربانی اگر منت کی ہو تو اس کا گوشت کھانا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  قربانی اگر منت کی ہو تو اس کا گوشت کھا سکتا ہے یا نہیں اور اس گوشت کا کیا حکم ہے برائے کرم جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں کرم ہوگا۔
 المستفتی:۔ شمشیر عالم

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صاحب بہار شریعت حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ اپنی کتاب مشہور زمانہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ قربانی اگر منت کی ہے تو اوس کا گوشت نہ خود کھاسکتا ہے نہ اغنیا کو کھلا سکتا ہے بلکہ اس کو صدقہ کر دینا واجب ہے وہ منت ماننے والا فقیر ہو یا غنی دونوں  کا ایک ہی حکم ہے کہ خود نہیں  کھا سکتا ہے نہ غنی کو کھلا سکتا ہے۔(بہار شریعت جدید جلد نمبر ۳ حصہ نمبر ۱۵صفحہ نمبر ۳۴۵ / مسئلہ نمبر ۲۳ / قربانی کے جانور کا بیان)
مذکورہ بالاسطور سے پتہ چلا کہ قربانی اگر منت کی ہے تو اس کا گوشت نہ خود کھا سکتا ہے اور نہ ہی اغنیا کو کھلا سکتا ہے بلکہ اس کو صدقہ کر دینا واجب ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner