AD Banner

{ads}

(قربانی کے شرکاء میں سے کسی کا انتقال ہوگیا تو قربانی کا کیا حکم ہے؟)

 (قربانی کے شرکاء میں سے کسی کا انتقال ہوگیا تو قربانی کا کیا حکم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  قربانی کے جانور میں جیسے گائے میں سات لوگ شریک تھے اگر ان میں سے کسی ایک کا انتقال ہوگیا تو کیا قربانی ہوجائے گی سب کی ؟
 المستفتی:۔ نظام الدین انصاری بانسی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

سات شخصوں نے قربانی کے لئے گائے خریدی تھی ان میں  ایک کا انتقال ہوگیا اس کے ورثہ نے شرکاء سے یہ کہہ دیا کہ تم اس گائے کو اپنی طرف سے اور اس کی طرف سے قربانی کرو انہوں نے کر لی تو سب کی قربانیاں  جائز ہیں  اور اگر بغیر اجازت ورثہ ان شرکاء نے کی تو کسی کی نہ ہوئی۔( بہار شریعت جدید جلد نمبر ۳ حصہ نمبر ۱۵ صفحہ نمبر۳۴۳ مسئلہ نمبر ۱۳ /قربانی کے جانور کا بیان)

لہذا ورثہ کی اجازت سے کی تو جائز ہے اور اگر بغیر اجازت ورثہ ان شرکاء نے کی تو کسی کی نہ ہوئی۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner