AD Banner

{ads}

(حالت نشہ میں طلاق واقع ہوگی؟)

 (حالت نشہ میں طلاق واقع ہوگی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ نشہ کی حالت میں طلاق واقع ہوگی یا نہیں  ہمارے یہاں ایک دن بیوی اور شوہر میں جھگڑا ہوگیا اور اسی جھگڑے میں شوہر نے تیں طلاق دے دیا حضور کیا حالت نشہ میں بھی طلاق واقع ہوئی یانہیں؟المستفتی:۔ مبشر عالم فیصل اباد۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئلہ میں طلاق واقع ہوگئ کیونکہ نشہ کی حالت میں بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے جیسا کہ ہدایہ میں /طلاق السکران واقع (فتاوی دارالعلوم غریب نواز الہ آباد جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر۹۷) ودیگر عامہ کتب فقہ وفتاوی)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner