AD Banner

{ads}

(قرض پر دی ہوئی رقم پر زکوۃکا حکم؟)

  (قرض پر دی ہوئی رقم پر زکوۃکا حکم؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اگر کسی کو قرض کے طور پہ اتنا روپیہ دیا ہے جو کی نصاب کو پہونچ جاتا ہے تو اس روپیے پر زکات ہے یا نہیں برائےکرم بحوالہ پوری تفصیل عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی:۔ابو سفیان رضا مظفر پور۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسئولہ میں شخص مذکور پر زکوٰۃ واجب ہے البتہ اس کی ادائیگی بعد قبضہ واجب ہوگی ۔جیسا کہ فتاوی رضویہ شریف میں ہےاسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں حضور شیخ الاسلام والمسلمین سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ کل روپیہ کی واجب ہوگی مگر مقدار قرضہ کے ابھی ادا کرنا لازم نہیں بعد وصول ادا کر سکتا ہے۔( ج ۱۰ص۷۸ کتاب الزکوٰۃ رضا فاؤنڈیشن لاہور)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads