AD Banner

{ads}

(قربانی کرتے وقت کتنی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ؟)

 (قربانی کرتے وقت کتنی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  قربانی کا جانور کون ذبح کرے ہم نے سنا ہے جسکے نام سے قربانی ہو وہ اگر ذبح کرے تو زیادہ بہتر ہے ذبح کرتے وقت کتنی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے شریعت کی روشنی میں جواب عطا فرمائیں المستفتی:۔ مجیب الرحمٰن صاحب پھول پور۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
ذبح کرنے سے پہلے چھری کو تیز کر لیا جائے اور ذبح کے بعد جب تک جانور ٹھنڈا نہ ہو جائے اس کے تمام اعضا سے روح نکل نہ جائے اس وقت تک ہاتھ پاؤں  نہ کاٹے  اور نہ چمڑا اوتارے اور بہتر یہ ہے کہ اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے کرے اگر اچھی طرح ذبح کرنا جانتا ہو اور اگر اچھی طرح نہ جانتا ہو تو دوسرے کو حکم دے وہ ذبح کرے مگر اس صورت میں بہتر یہ ہے کہ وقت قربانی حاضر رھے حدیث میں ہے حضور اقدس صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے حضرت فاطمہ زہرا رضی اللّّہ تعالٰی عنہا سے فرمایا :’’کھڑی ہوجاؤ اور اپنی قربانی کے پاس حاضر ہو جاؤ کہ اس کے خون کے پہلے ہی قطرہ میں  جو کچھ گناہ کئے ہیں سب کی مغفرت ہوجائے گی اس پر ابو سعید خدری رضی ﷲ تعالٰی عنہ نے عرض کی یا نبی ﷲ(صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) یہ آپ کی آل کے لئے خاص ہے یا آپ کی آل کے لئے بھی ہے اور عامۂ مسلمین کے لئے بھی ھے فرمایا کہ میری آل کے لئے خاص بھی ہے اور تمام مسلمین کے لئے عام بھی 
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner