AD Banner

{ads}

(قربانی کے جانور کو تلوار سے ذبح کرنا کیسا ہے؟)

 (قربانی کے جانور کو تلوار سے ذبح کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  قربانی کے جانوروں کو تلوار سے ذبح کرنا کیسا ہے برائے کرم جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں عین کرم ہوگا۔ المستفتی:۔ صدام خان سورت گجرات۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
تلوار سے اسلامی طریقے پر ذبح کرے تو کوئ حرج نہیں اور اگر اس طرح ذبح کرے کہ سرکٹ کر جدا ہو جائے تو مکروہ ہے مگر اس جانور کا گوشت حلال ہوگا ـ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ ـ اس طرح ذبح کرنا کہ سر کٹ کر جدا ہوجائے مکروہ ہے مگر وہ ذبیحہ کھایا جائے گا یعنی کراہت اس فعل میں ہے نہ کہ ذبیحہ میں اھ ملحضاـ(بہار شریعت حصہ نمبر۱۵ صفحہ نمبر ۱۱۸)
اور ہدایہ آخرین صفحہ نمبر ۴۳۸ میں ہے:من بلغ بالسکین النخاع او قطع الراس کرہ له ذالك وتوکل ذبیحة ‘‘(فتاوی  فقیہ ملت جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر۲۴۰)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner