AD Banner

{ads}

(روپیہ وغیرہ لیکر ووٹ دینا کیسا ہے؟)

(روپیہ وغیرہ لیکر ووٹ دینا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  ابھی گاؤں میں ایلکشن کا دور آنے والا ہے تو پردھان وغیرہ سے جو پردھانی لڑنے والاہوتا ہے اس سے روپیہ یعنی رقم لیکر اسے ووٹ دینا کیسا ہے؟ تفصیلی جواب بحوالہ عنایت فرمائیں
المستفتی:۔حافظ محمد سلیم رضا گوبندہ پور۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
دوران الیکشن روپیہ پیسہ وغیرہ لیکر ووٹ دینا رشوت ہے اور رشوت لینا دینا شریعت مطہرہ میں حرام ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ حضور سیّد عالم  نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا  ( الرَّاشِيَ وَالْمُرْتَشِيَ کلاھما فی النار )  رشوت دینے والے اور لینے والے دونوں جہنمی ہیں ۔
رشوت کے حوالے سے حضور شیخ الاسلام والمسلمین صاحب کنز الایمان حضور سیدی سرکار اعلی حضرت قدس سرہ فرماتے ہیں رشوت لینا مطلقا حرام ہے کسی حالت میں جائز نہیں جو پرایا حق دبانے کے لئے دیا جائے رشوت ہے یوہیں جو اپنا کام بنانے کے لئے حاکم کو دیا جائے رشوت ہے ۔(بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد ۲۳ صفحہ نمبر ۵۹۸ رضا فاؤنڈیشن لاہور )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح
 ابو النعمان عطا محمد مشاہدی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner