AD Banner

{ads}

(ساڑھو کی لڑکی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟)

 (ساڑھو کی لڑکی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  زید اپنے ساڑھو کی لڑکی سے نکاح کرنا چاہتا ہے شرعاً کرنا جائز ہے نہیں جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ حافظ تبریز عالم سسواں ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
ساڑھو کی لڑکی اگر سالی کے بطن سے نہیں ہے تو اس سے نکاح مطلقاً جائز ہے جبکہ کوئی اور وجہ مانع نکاح نہ ہو اور اگر سالی سے ہے یعنی اپنے بیوی کی بھانجی سے تو جب تک بیوی نکاح میں ہے اس کی بھانجی سے نکاح ناجائز وحرام ہے / ہاں البتہ عورت کو طلاق دے دیا اور عدت گزر جائے یا عورت مرجائے اس وقت اس کی بھانجی سے نکاح شرعاً جائز ہے۔ ( عامہ کتب فقہ)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner