AD Banner

{ads}

( بیوی کے ہوتے ہوئے سالی کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟)

 ( بیوی کے ہوتے ہوئے سالی کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  سالی کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا ہے جبکی اپنی بیوی بھی نکاح میں ہو؟المستفتی:۔ حمزہ ناروال پاکستان۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں اسلام میں کوئی بھی شخص اپنے سالے کی بیٹی (بیوی کے بھائی کی بیٹی) سے بیوی کی موجودگی میں نکاح نہیں کر سکتا یعنی دونوں کو ایک ہی نکاح میں جمع نہیں کر سکتا اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلی بیوی کو طلاق ہو جائے یا اس کا انتقال ہو جائے اس کے علاوہ کوئی دوسری صورت ہو ورنہ نہیں( عامہ کتب فقہ وفتاوی)
لہٰذا بیوی اگر فوت ہوجائے یا طلاق کے بعد عدت گزر جائے تو پھر بیوی کی بہن یا اس کی بھانجی سے نکاح کیا جا سکتا ہے ورنہ نہیں کیونکہ شریعتِ مطاہرہ کی روشنی میں خالہ اور بھانجی کو بیک وقت جمع نہیںکیا جا سکتا جائز نہیں ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner