AD Banner

{ads}

(حضرت سلیمان علیہ السلام اور چیونٹی )

(حضرت سلیمان علیہ السلام اور چیونٹی )

بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت سلیمان علیہ السلام آرام کر رہے تھے کہ آپ کوجسم پر ایک چیونٹی چلتی نظر آئی، آپ نے اسے پکڑا اور نیچے پھینک دیا، چیونٹی عرض کرنے لگی یا نبی اللہ ! کیا آپ نہیں جانتے کہ ایک دن ، مالک ، قادر ، قہر و قہار ، کے روبرو حاضر ہونا ہے، جو مظلوم کو ظالم سے حق دلائے گا آپ کو یہ سنتے ہی غش آگیا جب سنبھلے تو فرمانے لگے , مجھ سے درگزر کر، اس نے عرض کیا۔ میری تین شرطیں ہیں، اگر آپ یہ تسلیم فرمالیں تو درگزر کروں گی۔ آپ نے فرمایا وہ کیا ہیں، کہنے لگی۔ جب آپ کے درِ دولت پر کوئی سائل آئے تو محروم نہ لوٹائیے گا ، دولت دنیا کے حصول پر مسکرائیے گا نہیں ! اور جب کوئی فریادی آپ کی خدمت میں آئے تو آپ کا رعب و جلال اس کی فریاد سننے میں حائل نہ ہو، آپ نے فرمایا بہت اچھا چنانچہ چیونٹی آپ سے خوش ہوگئی ! اسحان اللہ کیا شان ہے انبیاء کرام علیہم السلام کی جن کی بارگاہ میں مخلوقِ خدا ہر قسم کی باتیں کر لیتی ہے۔(نزہۃ المجالس جلد دوم، صفحہ 137 ، الکبیر پبلیکیشنز دہلی)

"" طالبِ دعا ""
محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner