AD Banner

{ads}

(طلاق کی کتنی قسم ہے؟)

 (طلاق کی کتنی قسم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  طلاق کی کتنی قسم ہے برائے کرم بحوالہ جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں کرم نوازش ہوگی
المستفتی:۔ محسن رضا حیدرآ باد۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
طلاق کی تین قسم ہے(۱)رجعی(۲)بائن(۳)مغلظہ۔رجعی کی تعریف۔وہ ہے جس سے عورت فی الحال نکاح سے نہیں نکل سکتی ـ عدت کے اندر اگر شوہر رجعت کرلے وہ بدستور اس کی زوجہ رہے گی ہاں عدت گزر جائے اور رجعت نہ کرے تو اس وقت نکاح سے نکلے گی پھر بھی برضائے خود نکاح کر سکتے ہیں بائن کی تعریف۔وہ جس سے عورت فی الفور نکاح سے نکل جاتی ہے ہاں برضائے خود نکاح کرسکتے ہیں عدت کے اندر خواہ بعد ۔
مغلظہ کی تعریف۔وہ کہ عورت فوراً نکاح سے نکل بھی گئ اور اب کبھی ان دونوں کا نکاح بھی نہیں ہو سکتا ـ جب تک حلالہ نہ ہو یہ تین طلاق سے ہوتا ہے خواہ ایک ساتھ دی ہوں خواہ برسوں فاصلے سے (بحوالہ احکام شریعت)(فتاوی رضویہ صفحہ نمبر  ۴۲۲/ ۴۲۳)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner