AD Banner

{ads}

( زید نے ہندہ سے تین مرتبہ کہا تجھکو طلاق دیا تو طلاق کا کیا حکم ہے؟)

 ( زید نے ہندہ سے تین مرتبہ کہا تجھکو طلاق دیا تو طلاق کا کیا حکم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  زید نے ہندہ سے ایک ہی وقت میں تین مرتبہ کہا کہ تجھکو طلاق دیا تو اب دریافت طلب امر ہے کہ طلاق واقع ہوگئی یا نہیں اور کتنی طلاق واقع ہوئی
المستفتی:۔ سیف اللہ خان سسواں پٹھان۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں تین طلاق طلاق مغلظہ واقع ہوگئی اب بغیر حلالہ کے عورت حلال نہ ہوگی جیسا کہ فتاوی امجدیہ میں ممتاز الفقہا حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ / تین طلاق پڑ گئیں اب بغیر حلالہ اس کے نکاح میں نہیں آسکتی یعنی عورت دوسرے سے نکاح کرے اور وہ اس سے  صحبت بھی کرے پھر اگر طلاق دے یا مرجائے اور عدت پوری ہوجائے تو اب شوہر اول سے نکاح ہوسکتا ہے۔ (فتاوی امجدیہ جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر ۲۱۰ طلاق کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner