AD Banner

{ads}

( دیوبندی وہابی کے ہاتھ کا ذبیحہ کیسا ہے؟)

( دیوبندی وہابی کے ہاتھ کا ذبیحہ کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ دیوبندی وہابی کے ہاتھ کا ذبح کیا ہوا جانور حلال ہے یا حرام اگر کوی سنی صحیح العقیدہ کھاتا ہو تو  اس پر شریعت کا کوئی حکم نافذ ہوگا؟
المستفتی:۔محمد عظمت اللہ مقام ملک پور پوسٹ رتن پور ضلع دربھنگہ بہار
  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
دیوبندی وہابی اپنے عقائد کفریہ کی وجہ سے کافر ومرتد ہیں اور مرتد کے ہاتھ کا ذبیحہ از روع شرع حرام و مردار ہے مسلمانوں کو اس کا کھانا جائز نہیں اسے کھانا خود کو جہنم میں ڈھکیلنا ہے جیسا کہ فتاوی عالمگیری میں ہے (فلانو کل ذبیحة اھل الشرك والمرتد )  مشرک اور مرتد کا ذبیحہ نہیں کھایا جائے۔
(جلد نمبر ۵ صفحہ نمبر ۲۸۵ / کتاب الذبائح)
امام کاسانی نے بدائع الصنائع میں فرماتے ہیں( فلانؤ کل ذبیحة اھل الشرك والمجوسی والوثنی وذبیحة المرتد ) (مشرک اور آتش پرست اور بت پرست اور مرتد کا ذبیحہ نہیں کھایا جائے گا۔
(بدائع الصنائع جلد نمبر۴ صفحہ نمبر ۱۶۴)
اور بحرالرائق میں کنز الدقائق کی عبارت / لا مجوسی ووثنی ومرتد کے تحت ہے یعنی لا تحل ذبیحة ھٰؤلاء  یعنی آتش پرست اور بت پرست اور مرتد کا ذبیحہ حلال نہیں ہے ۔(کتاب الذبائح ۹ / ۳۰۶)
حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں غیر مقلدین وہابیہ پر بوجوہ کثیر الزام کفر ہے اور ذبیحہ کا حلال ہونا نہ ہونا حکم فقہی ہے خصوصاً وہی احتیاط کہ مانع تکفیر ہو یہاں ان کے ذبیحہ کے کھانے سے منع کرتی ہے کہ جمہور فقہائے کرام کے طور پر حرام ومردار کا کھانا ہوگا لہذا احتراض لازم ہے۔(فتاوی رضویہ جدید جلد نمبر ۲۰ صفحہ نمبر ۲۴۹)    
مزید فرماتے ہیں دیوبندی کا ذبیحہ مردار ہے اور دیوبندی کا بھیجا ہوا گوشت اگر چہ مسلمان لایا ہوا ہو مردار ہے ۔(مرجع سابق)  
مذکورہ بالارتصریحات سے بات واضح ہوگئی کہ دیوبندی وہابی وغیرہما فرقہائے باطلہ کا ذبیحہ حرام ومردار اس کا کھانا جائز نہیں کھانے والے حضرات توبہ واستغفار کریں ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد صفی اللہ رضوی خان 
الجواب صحیح والمجیب مصیب
 ابوالحسنین محمد عارف محمود معطر قادری




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner