AD Banner

{ads}

(حضرت ذوالنون مصری کے دست پر کشتی والوں نے توبہ کی)

 (حضرت ذوالنون مصری کے دست پر کشتی والوں نے توبہ کی)

ایک مرتبہ حضرت ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک کشتی میں سفر کر رہے تھے سامنے سے ایک کشتی آرہی تھی دور سے محسوس ہوا اس کشتی کے لوگ لہو و لعب میں مشغول ہیں، اور مستیاں کر رہے ہیں۔ یہ بات حضرت ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ کے مریدین کو بہت ناگوار گزری ، انہوں نے حضرت ذوالنون سے درخواست کی: شیخ آپ دعا کیجئے کہ اللہ تعالی ان سب لوگوں کو غرق کر دے تاکہ ان کی نحوست ختم ہو جائے ۔ حضرت ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ نے ہاتھ اٹھائے اور عرض کی : اے میرے معبود ! ان لوگوں کو تو نے دنیا میں اچھی زندگی دی ہے تو انہیں آخرت میں بھی اچھی زندگی عطا فرما ! آپ کی یہ دعا سن کر آپ کے مریدین بہت حیران ہوئے جب وہ کشتی کچھ قریب آگئی اور اس کشتی کے لوگوں نے حضرت ذوالنون مصری کو دیکھا تو ان پر رقت طاری ہوگئی اور وہ رونے لگے اور انہوں نے اپنے موسیقی کے آلات توڑ دیئے اور توبہ کرکے اللہ تعالیٰ کی ذات کی طرف رجوع کیا یہ دیکھ کر آپ نے اپنے مریدین سے فرمایا : آخرت میں اچھی زندگی اس وقت ملتی ہے جب دنیا میں تو بہ نصیب ہو جائے تم نے دیکھا تمہارا مقصد بھی حاصل ہو گیا اور ان لوگوں کا بھی فائدہ ہو گیا اور کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔
یہ بات حضرت ذوالنون مصری کی مخلوق پر ) انتہائی شفقت پر دلالت کرتی ہے اس بارے میں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار کی طرف سے بہت سی زیادتیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود آپ کبھی رنجیدہ اور خفا نہیں ہوئے بلکہ آپ یہی ارشاد فرماتے رہے : 
اَللَّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ“
 "اے اللہ! میری قوم کو ہدایت عطا کر دے کیونکہ وہ لوگ جانتے نہیں ہیں۔(کشف المحجوب مترجم صفحہ 199 مکتبہ محمدی بکڈپو دہلی)
"" طالبِ دعا ""
محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner