AD Banner

{ads}

(بندے کو اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی رہنے سے بڑھ کر پسندیدہ کوئی شے نہیں

 (بندے کو اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی رہنے سے بڑھ کر پسندیدہ کوئی شے نہیں)


حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنھما سے مروی ہے کہ تاجدارِ انبیا صَلَّى اللهُ تَعَالی عَلَيْهِ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ نے حضرت موسی کلیم اللہ علیہ السلام کی طرف وحی فرمائی: ”تمہارے لئے میرا قرب پانے کے لئے میرے فیصلے پر راضی رہنے سے بڑھ کر پسندیدہ کوئی شے نہیں اور تکبر کے سبب کوئی ایسا عمل نہ کر لینا جو تمہاری نیکیوں کو برباد کر دے۔ اے موسیٰ ! لوگوں سے فرمادو) دنیا داروں کے سامنے عاجزی نہ کرنا ورنہ میں ناراض ہو جاؤں گا اور ان کی دنیا کی وجہ سے دین کو ہلکا نہ کرنا ورنہ میں تم پر اپنی رحمت کے دروازے بند کر دوں گا۔ اے موسیٰ " تم نادم گناہ گاروں سے فرمادو کہ تمہیں خوشخبری ہو اور عمل کر کے خودپسندی میں مبتلا ہونے والوں سے فرما دو کہ تم خسارے میں ہو ۔ ( حلیۃ الاولیاء و طبقات الاصفیاء " المعروف " اللہ والوں کی باتیں جلد 5صفحہ 60 مکتبہ دعوت اسلامی)

(طالب دعا)

محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند




مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner