AD Banner

{ads}

اعتکاف واجب میں محفل نعت یا جنا زہ میں شرکت کرسکتاہے؟

(اعتکاف واجب میں محفل نعت یا جنا زہ میں شرکت کرسکتاہے؟)

 مسئلہ :کیا فرما تے ہیں مفتیان دین مسئلہ ذیل میں کہ اعتکاف واجب میں منت مانتے وقت یہ شرط زبا ن سے لگا ئی کہ میں دوسری مسجد میں محفل نعت یا جنا زہ میں شرکت کروں گا تو نکلنے سے اعتکاف ٹوٹ جا ئے گایا نہیں ؟بینوا تو جرا

المستفتی :فرید علی ہو ڑہ محلہ کرستان پا ڑہ

الجواب بعو ن المجیب الوہاب  

اعتکاف واجب میں منت مانتے وقت یہ شرط زبان سے ذکر کر دیا تھا کہ محفل نعت میں یا جنا زہ میں شرکت کروں گا تو اس صورت میں دوسری مسجد کی محفل یا نمازجنا زہ میں شریک ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بد ر الطریقہ مفتی امجد علی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرما تے ہیں کہ ’’اگر منت مانتے وقت یہ شرط کر لی تھی مریض کی عیا دت اور نماز جنا زہ اور مجلس علم میں حاضرہو گا تو یہ شرط جا ئز ہے اب اگر ان کا مو ں کے لئے جا ئے تو اعتکا ف فا سد نہ ہو گا مگر خا لی دل میں نیت کر لینا کا فی نہیں بلکہ زبا ن سے کہہ لینا ضروری ہے۔ اھ(بہا ر شریعت حصہ ۵؍۷۶)

اور فتا ویٰ ہندیہ میں ہے ’’ولو شرط وقت النذر والا لتزام ان یخرج الی عیا دۃ المریض وصلاۃ الجنا زۃ وحضور مجلس العلم یجوز لہ ذلک کذا فی التتار خا نیۃ ناقلا عن الحجۃ‘‘اھ ملخصا(جلد اول۲۱۲)ٰوھو تعا لی اعلم با لصواب  

العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی 

کتبہ

۱۵؍رمضان المبا رک ۱۴۲۹؁ھ 




مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner