AD Banner

{ads}

(حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ ولادتِ مبارک )

 (حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ ولادتِ مبارک ) 


شہید کرب و بلا، راکب دوش مصطفی، امام عرش مقام، امام ہمام، صحابی ابن صحابی حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے پڑپوتے عظیم تابعی بزرگ حضرت امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت 17 ربیع الاول 80 یا 83 بجری پیر شریف کے دن مدینہ پاک میں ہوئی۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کی کنیت ابو عبد اللہ اور ابو اسماعیل جبکہ لقب صادق، فاضل اور طاہر ہے۔ (فیضان امام جعفر صادق علیہ الرحمہ صفحہ ٣ دعوت اسلامی)

آپ امام ششم ہیں ۔ آپ کی کنیت ابو عبد اللہ اور بعض کے نزدیک ابو اسماعیل ہے ۔ آپ صادق کے اشہر ترین لقب سے معروف ہیں۔ آپ کی والدہ کا نام ام فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابوبکر الصدیق ہے۔ ام فروہ کی ماں حضرت اسماء بنت عبد الرحمن بن ابی بکر الصدیق ہیں۔

آپ کی ولادت بمقام مدینہ منورہ ٨٣ ھ میں بروز سوموار (پیر) ماہ ربیع الاول کے آخری عشرہ میں ہوئی اور وفات بروز سوموار (پیر) نصف (١٥) رجب المرجب  میں ہوئی۔ آپ کی قبر جنت البقیع واقع مدینہ منورہ میں ہے۔ اسی جنت البقیع میں آپ کے والد حضرت امام باقر آپ کے دادا حضرت زین العابدین اور اُن کے تایا حضرت حسن رضی اللہ تعالٰی عنہم کی قبریں ہیں اللہ تعالی ان کی قبر سے ہرقسم کا فتنہ دور رکھے اور اللہ تعالی کے نزدیک مکرم و شرف ہو۔( شواہد النبوۃ مترجم صفحہ ٣٢٦ مکتبہ رضویہ دہلی)

اور مرآۃ الاسرار میں ہے ، کہ آپ ائمہ اہل بیت میں سے چھٹے امام تھے۔ آپ شش جہات عالم میں از روئے حقیقت متصرف تھے۔ آپ کی والدہ ماجدہ قروه بنت قاسم بن محمد بن ابو بکر صدیق تھیں ۔ آپ کی ولادت باسعادت ہفتہ یا اتوار کے دن سترہ ماہ ربیع الاول ٨٣ ھ میں ہوئی۔ آپ کا اسم مبارک امام جعفر ، کنیت ابو عبداللہ، ابواسماعیل اور آپ کے القاب صادق، صابر اور فاضل تھے۔ آپ کی عمر اپنے دادا امام زین العابدین کی وفات کے وقت پندرہ سال تھی۔ ایک اور روایت کے مطابق بارہ سال تھی، آپ کی عمر اپنے والد ماجد امام محمد باقر کے وصال کے وقت چونتیس سال تھی ۔ ایک روایت کے مطابق اکتیس سال تھی کہ آپ مسند امامت پر متمکن ہوئے اور دنیا کو زیور ہدایت سے منور فرمایا۔ آپ کے کمالات اور خوارق عادات شرق سے غرب تک۔ مشہور ہیں۔ وہ کرامات و تصرفات جو آپ کے آباؤ اجداد سے پردے میں تھے آپ سے بلا تکلف ظاہر ہونے لگے اور عجیب و غریب علوم جو وراثتاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سینہ بہ سینہ چلے آرہے تھے آپ نے ظاہر کئے ،(مرآۃ الاسرار مترجم صفحہ ٣٠٩ مکتبہ ادبی دنیا دھلی)

(طالب دعا

محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner