(معتکف وضو کے لئے باہر جاسلتاہے؟)
مسئلہ :کیا فرما تے ہیں مفتیان دین مسئلہ ذیل میں کہ جن عبا دا ت کے لئے وضو شرط ہے ان کے ادا کر نے کے لئے مسجد سے با ہر نکل کر کے وضو کر نا جائز ہے یا نہیں؟بینوا تو جرا
المستفتی:محمد جہا نگیر فتح پورناگپور
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعو ن المجیب الوہاب
جن عبا دات کے لئے وضو شرط ہے ان کی ادا ئیگی کے لئے مسجد سے با ہر نکل کر وضو کر نا جائز ہے جبکہ مسجد میں کو ئی انتظام نہ ہو اس میں عبا دت فرضی و نفلی دونوں برابر ہیں اسی طرح قرآن مجید کو ہا تھ لگا نے کے لئے با وضو ہو نا شرط ہے ان عبا دات کے علا وہ جنکی ادا ئیگی کے لئے طہا رت شرط نہیں ہے ان کی ادا ئیگی کے لئے وضو کر نے کے لئے حدود مسجد سے با ہر نکلنے پر اعتکا ف ٹوٹ جا تا ہے مثلا زبا نی قرآن شریف کی تلا وت کر نا ،کلمہ شریف کا وظیفہ یا دیگر وظا ئف پڑھنا وغیرہ خلاصہ یہ کہ جن عبا دات کی ادا ئیگی وضو کے بغیر نا ممکن ہے ان کی ادا ئیگی کے لئے اگر وضوکرنے کے لئے مسجد سے با ہر نکلنا پڑے تو جا ئز ہے ور نہ اعتکاف ٹوٹ جا ئے گا اھ۔ملخصا ھکذا فی کتب الفقہ والفتاویٰ ۔وھو تعا لی اعلم با لصواب
العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی
کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ
۱۴؍رمضان المبا رک ۱۴۲۹ھ
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔