AD Banner

{ads}

معتکف فنائے مسجد میں بیڑی پی سکتاہے؟

 (معتکف فنائے مسجد میں بیڑی پی سکتاہے؟)

مسئلہ :کیا فرما تے ہیں مفتیان دین مسئلہ ذیل میں کہ معتکف اگر سکریٹ ،بیڑی یا گل منجن استعمال کر نے کا عا دی ہواور ان چیزوں کو استعمال کر نے کی غرض سے مسجد سے با ہر آجا ئے تو کیا ایسی صورت میں اعتکا ف با قی رہے گا یا ٹوٹ جا ئے گا ؟بینوا تو جرا

المستفتی الحاج عبد الماجد صاحب قبلہ نو ری ۴؍جو لا ئی ۲۰۰۸؁ء

الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعو ن المجیب الوہاب 

معتکف بیڑی ،سگریٹ یا گل منجن استعمال کر نے کے لئے فنا ئے مسجد میں نکل سکتا ہے اعتکاف نہیں ٹو ٹے گا۔ جیسا کہ حضور صد ر الشریعہ علیہ الرحمۃو الرضوان تحریر فرما تے ہیں : فنا ئے مسجد جو جگہ مسجد سے با ہر اس سے ملحق ضروریا ت مسجد کے لئے ہے مثلا جو تا اتا ر نے کہ جگہ اور غسل خا نہ وغیرہ ان میں جا نے سے اعتکا ف نہیں ٹوٹے گا ۔اھ (فتا ویٰ امجدیہ جلد ۱؍۳۹۹)

لیکن خوب منھ صاف کر نے کے بعد مسجد میں داخل ہو اس لئے کہ سگریٹ ،بیڑی وغیرہ کی بو جب تک باقی ہو مسجد میں داخل ہو نا جا ئز نہیں۔ اھ ملخصا واللہ تعا لی اعلم با لصواب 

العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی 

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۱۴؍ جو لا ئی ۲۰۰۸؁ء 





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner