AD Banner

{ads}

روزہ ڈھال ہے اس کا مطلب کیا ہے ؟

(روزہ ڈھال ہے اس کا مطلب کیا ہے ؟)

 مسئلہ :کیا فرما تے ہیں مفتیان دین مسئلہ ذیل میں کہ ایک حدیث شریف ہے کہ رو زہ’’ڈھال ‘‘ہے اس کی تشریح کیا ہے بیان کریں اور اللہ سے اجر کے مستحق بنیں ؟

المستفتی ۔حا فظ محمد حنیف القا دری ہیم پو ری ترا ئی ۱۱؍ رمضان ۱۴۲۷؁ھ


الجـــــــــــــــــــــــــــــــواب بعو ن المجیب الوہاب

روزہ ’’ڈھال‘‘ہے اس کی متعدد تشریحات ہیں:

پہلا: یہ ہے کہ جب کو ئی شخص کسی رو زہ دار کو گالی دے یا اس سے جھگڑا کرے تو روزہ کو ڈھال بنا لے اور اس سے کہے میں رو زہ دار ہو ں ۔

دوسری تشریح یہ ہے کہ: رو زہ دار کے سا منے جب کسی گناہ کامحرک آتا ہے تو روزہ اس کے لئے ڈھال بن جاتا ہے اور وہ گناہ کے ارتکاب سے باز رہتا ہے ۔

تیسری تشریح یہ ہے: کہ جہنم کی آ گ کے لئے رو زہ ڈھال بن جا تا ہے اور رو زہ ،روزے دار کی مغفرت کرا دیتا ہے۔

چوتھی تشریح یہ ہے کہ: روزہ کے سبب سے انسان اپنے نفس کے شر سے بچتا ہے اور اپنی زبان اور بدن کو گناہ سے محفوظ رکھتا ہے اس لئے فرمایا روزہ ڈھال ہے۔اھ ملخصاوھو تعا لی اعلم با لصواب 

العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۱۲؍ رمضان المبا رک  ۱۴۲۷؁ھ 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner