AD Banner

{ads}

روزہ کی حالت میں ہر نیا یا آنکھ کا اپریشن کرانا کیسا ہے ؟

(روزہ کی حالت میں ہر نیا یا آنکھ کا اپریشن کرانا کیسا ہے ؟)

 مسئلہ :کیا فرما تے ہیں مفتیان دین مسئلہ ذیل میں کہ!روزہ کی حا لت میں ہر نیا یا آنکھ کا آپریشن کر وانا کیسا ہے؟بینوا تو جروا
 المستفتی ۔حافظ محمد حنیف احمد قادری مدرس مدرسہ غوثیہ ریاض العلوم  ہیم پور سراوستی

الجـــــــــــــــــــــــــــــــواب بعو ن الملک الوہاب ھو الھادی الی الصواب

اگر ضعف لا حق نہ ہو تو حرج نہیں اور اگر ضعف کا غالب ظن ہو کہ رو زہ نہ رکھ سکے گا تو منع ہے ۔

جیسا کہ علا مہ حصکفی علیہ الر حمہ فرما تے ہیں :

’’ لا یجو ز ان یعمل عملا یصل بہ الی الضعف ‘‘اھ (درمختار مع شا می جلد۳؍۴۰۰)

اور ہر نیاکے اپریشن میں اگر دوا جوف معدہ تک پہو نچے گی تو روزہ فا سد کر دیگی اسلئے کہ فساد صوم کے متعلق فقہ کا قا عدہ کلیہ ہے’’ وصول ما فیہ صلاح البدن لجوفہ‘‘اور علا مہ ابن عا بدین شا می رضی اللہ تعا لی عنہ تحریر فرما تے ہیں ’’والذی ذکرہ المحققون ان معنی الفطر وصول ما فیہ صلاح البدن الی الجوف اعم من کو نہ غذا ء او دواء یقا بل القول الاول ھذا ھوالمنا سب فی تحقیق محل الخلا ف ‘‘(فتا ویٰ شا می جلد ۳؍ ۳۸۶)

او ر اگر اضطرار کی حالت نہ ہو تو اس رو زہ کی قضا و کفا رہ دونوں لا زم ہے اور اگر اضطرار کی حالت ہو تو صرف قضا لا زم ہے کفا رہ نہیں ۔ وھو تعا لی اعلم با لصواب 

العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۲۷؍ رمضان المبا رک  ۱۴۲۷؁ھ



مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner