AD Banner

{ads}

روزہ کا لغوی اور شرعی معنی کیا ہے؟

(روزہ کا لغوی اور شرعی معنی کیا ہے؟ )

 مسئلہ :کیا فرما تے ہیں مفتیان دین مسئلہ ذیل میں کہ روزہ کا لغوی اور شرعی معنی کیا ہے؟ بیان کریں اور اللہ سے اجر کے مستحق بنیں۔

المستفتی :اکبر علی قادری بہرا ئچ شریف
الجـــــــــــــــــــــــــــــــواب بعو ن المجیب الوہاب
علا مہ ابن منظورافریقی تحریر فرما تے ہیں :
لغت میں صوم کسی چیز سے رکنے اور چھوڑ دینے کو کہتے ہیں اور روزہ دار کو صا ئم اس لئے کہتے ہیں کہ وہ کھا نے پینے اور عمل تزویج سے اپنے آپ کو روک لیتا ہے اور ان تینوں چیزوں کو چھوڑ دیتا ہے ۔اھ ملخصا۔ (لسان العرب جلد ۱۲؍۳۵۱)

اور علا مہ جلال الدین خوار زمی حنفی رضی اللہ تعا لی عنہ رو زے کا شرعی معنی بیان کرتے ہو ئے تحریر فرما تے ہیں :اہل عبا دت کو عبا دت کی نیت سے طلوع فجر سے لیکر غروب آفتا ب تک کھا نے پینے اور عمل تزویج سے رکے رہنے کو شریعت میں روزہ کہتے ہیں ۔(الکفا یہ مع فتح القدیر جلد ۲؍ ۲۳۳)ملخصا وھو تعا لی اعلم با لصواب 

العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۲؍ رمضان المبا رک   ۲۸ ۱۴؁ھ 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner