AD Banner

{ads}

(سوانح امام جعفر صادق رَحمۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی علیہ02)

 (سوانح امام جعفر صادق رَحمۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی علیہ02)


قابلِ رشک اوصاف ومعمولات

 خوش اَخلاقی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی طبیعت کا حصہ تھی جس کی وجہ سے مبارک لبوں پر مسکراہٹ سجی رہتی مگر جب کبھی ذکرِ مصطفےٰ ہوتا تو (نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ہیبت وتعظیم کے سبب) رنگ زَرد ہوجاتا، کبھی بھی بے وضو حدیث بیان نہ فرماتے ، نماز اور تلاوت میں مشغول رہتے یا خاموش رہتے ، آپ کی گفتگو” فضول گوئی“ سے پاک ہوتی۔(الشفا مع نسیم الریاض، 4/488ملخصاً)


آپ کے معمولات ِزندگی سے آباء واجداد کے اَوصاف جھلکتے تھے،آپ کے رویّے میں نانا جان نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی معاف کر دینے والی کریمانہ شان دیکھنے میں آتی، گُفتار سے صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی حق گوئی کا اظہار ہوتا اور کردار میں شجاعتِ حیدری نظر آتی، آپ کے عفو ودَرگُزر کی ایک جھلک مُلاحَظَہ کیجیے:  

  حکایت

ایک مرتبہ غلام نے ہاتھ دُھلوانے کے لئے پانی ڈالا مگر پانی ہاتھ پر گرنے کے بجائے کپڑوں پر گرگیا، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اسے نہ تو جھاڑا، نہ ہی سزا دی بلکہ اسے معاف کیا اور شفقت فرماتے ہوئے اسے آزاد بھی کردیا۔ (بحرالدموع،ص 202 ملخصاً)

    وصال ومَدْفَن

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا وصال 15رَجَبُ الْمُرَجَّب 148 ہجری کو 68 سال کی عمر میں ہوا اور تدفین جَنَّتُ الْبَقِیْع آپ کے دادا امام زین العابدین اور والد امام محمد باقِر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہما کی قبورِ مبارَکہ کے پاس ہوئی۔(الثقات لابن حبان،3 / 251،وفیات الاعیان، 1/168)


طالب دعا

عبد اللطیف قادری




مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner