AD Banner

{ads}

سحری کھا نے کو برکت کہا گیا ہے اس کی وجہ کیا ہے ؟

 (سحری کھا نے کو برکت کہا گیا ہے اس کی وجہ کیا ہے ؟)

مسئلہ :حضور مفتی صاحب قبلہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و بر کا تہ بعدہ عرض ہے کہ حضور سید المرسلین  ﷺ نے سحری کھانے کو بر کت قرار دیا ہے اس کی وجہ کیا ہے؟ جواب عنایت فرما ئیں مہر با نی ہو گی       

 المستفتی :الحاج محمد یو نس قادری  

الجـــــــــــــــــــــــــــــــواب بعو ن المجیب الوہاب 

حضور سید المرسلین  ﷺ نے سحری کھانے کو برکت قرار دیا ہے اسکی ایک و جہ یہ ہے کہ سحری کھانے سے روزہ رکھنے کی طا قت میں اضا فہ ہو تا ہے ۔

دوسری و جہ یہ ہے کہ: سحری کھانے سے پہلے روزہ رکھنے والا ’’بسم اللہ ‘‘ پڑھے گا اور سحری کے بعد اللہ کی حمد اور استغفار کرے گا اور یہ کلمات بر کت کے مو جب ہیں سحری مسلمانوں کی خصوصیت ہے کیونکہ پچھلی امتوں کو اس وقت میں کھانے کی اجا زت نہیں تھی سحری کھانا بھی عبادت ہے کیو نکہ سحری کھانے میں اللہ تعا لی کے حکم پر عمل ہے نیز سحری کی وجہ سے روزہ کی نیت پھر تا زہ ہو جا تی ہے ۔اھ ملخصا وھو تعا لی اعلم با لصواب 

العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۸؍ رمضان المبا رک  ۱۴۲۸؁ھ 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner