AD Banner

{ads}

والدین کے لئے دعا اور صدقہ کا کیا فائدہ ہے

(والدین کے لئے دعا اور صدقہ کا کیا فائدہ ہے؟)

حضرت ابو قلا بہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک ایسا قبرستان دیکھا کہ جس میں قبریں کھلی پڑی ہیں اور مردے باہر نکل کر قبروں کے کنارے بیٹھے ہوئے ہیں: (اوکان يدى كل واحد منهم طبق من نور)

 اور ان میں سے ہر ایک کے سامنے نور کا طباق پڑا ہوا ہے۔ اور ان میں ایک ایسا آدمی بھی دیکھا: 1(لم ير بين يديه نورا ) جس کے سامنے نور کا طباق نہیں تھا۔ ابو قلابہ نے اس سے کہا: (مالی لا ارى نورا بین يديك )  کیا بات ہے کہ میں تیرے سامنے نور کا طباق نہیں دیکھ رہا۔ اس نے جواب دیا کہ (ان لهولاء اولاد واصدقاء يدعون ويتصدقون لهم و هذا النور مما بعثوا اليهم و ان لى ولد اغير صالح لا يدعولى ولا يتصدق لاجلى فلا نور لی و انی اخجل من جیرانی)  ان لوگوں کی اولا د اور دوست ان کے لئے دعا اور صدقہ خیرات کرتے ہیں اور یہ نور اس دعا اور صدقہ کرنے کی وجہ سے ہے میرا بھی ایک بیٹا ہے لیکن وہ نیک نہیں ہے اور وہ میرے لئے دعا اور صدقہ خیرات نہیں کرتا۔ اس واسطے میرے لئے نور نہیں ہے۔ اور میں اپنے پڑوسیوں سے شرمندہ ہوتا ہوں۔

جب ابو قلا بہ خواب سے بیدار ہوئے تو اس مردے کے بیٹے کو بلایا اور خواب کا سارا واقعہ بتایا۔ تو وہ لڑکا فورا تائب ہو گیا اور سیدھے راستے پر آ گیا۔ اور کہا، اے ابو قلا بہ تو گواہ رہنا: (ثم اقبل على الطاعة و الدعاء لابيه و الصدقة لاجله) پھروه اللہ پاک کی فرمانبرداری اور اپنے والد کے لئے دعا، صدقہ کرتا رہا۔ کچھ عرصہ بعد پھر ابو قلابہ نے اس قبرستان میں اس قبر کو پہلی حالت میں دیکھا: (و راى بـيـن يــدى ذلك الرجل نورا عظيما اضوء من الشمس و اكمل من نور غیرہ) اور اس آدمی کے سامنے نور دیکھا جس کی روشنی آسمان کے سورج سے زیادہ تھی۔ اور دوسروں کے نور سے زیادہ مکمل تھا۔ اس آدمی نے کہا: (یا ابا قلابة جزاك الله عنى خيرا بقولك نجا ابنى من النيران و نجوت انا من خجلتي بين الجيران والحمد الله) اے ابو قلابہ اللہ پاک تجھے مجھ سے بہتر جزا دے کہ تیرے کہنے پر میرے بیٹے نے مجھے آگ سے نجادت دی اور خود بھی نجات پائی اور میں اپنے پڑوسیوں کی شرمندگی سے بچاہوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔(حکایات قلیوبی صفحہ ۷۵)

طالب دعا

محمد ابرارالقادری





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner