AD Banner

{ads}

کیارسول کریم ہمیشہ کفارپر سختی فرماتے تھے؟

(کیارسول کریم ہمیشہ کفارپر سختی فرماتے تھے؟)

 مسئلہ:کیا فرماتے ہیں مفتیان دین اس مسئلہ میں کہ: زید نے یہ کہا کہ رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کفار پر ہمیشہ سختی فرماتے تھے تو کیا یہ سچ ہے؟بینوا تو جروا    

المستفتی ۔عبد الغنی بہرائچ شریف 

الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب

زید کا یہ کہنا کہ رسول کریم  ﷺ  کفا ر پر ہمیشہ سختی فر ما تے تھے جھوٹ ہے قرآن کریم کی اس میں تکذیب ہے۔ ارشاد ربا نی ہے ’’فبما رحمۃ من اللہ لنت لھم ولوکنت فظا غلیظ القلب لانفضوا من حولک ‘‘یہ اللہ کی کتنی مہربانی ہے کہ تم ان کے لئے نرم ہو اگر تم تند مزاج ،سخت دل ہوتے تو ضرور لوگ تمہارے پاس سے دور ہوجاتے ۔(پارہ ۴؍آل عمران آیت۱۵۹) 

قرآن مجید ہی نہیں صدہا احادیث کو جھٹلا نا ہے ،جو سختی کے مستحق تھے ان پر سختی فرماتے اور جو نرمی کے اہل تھے ان پر نرمی فرماتے۔اھ ملخصاوھو تعالیٰ اعلم بالصواب

 محمدمعین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۳؍صفر۱۴۲۹ھ؁

  الجواب صحیح

عبد الوحید رضوی مصباحی ؔ  

خادم الافتاء جامعہ غا زیہ فیض العلوم بہرائچ شریف 

۴؍ صفر۱۴۲۹؁ھ





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner