AD Banner

{ads}

یزید پلید کے بارے میں اعلیٰ حضرت کا قول فیصل کیا ہے؟

(یزید پلید کے بارے میں اعلیٰ حضرت کا قول فیصل کیا ہے؟)

 مسئلہ:کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین ان مسائل میں کہ :یزید کے بارے میں اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نے کیا تحریر فرمایاہے؟ نقل کریں ۔بینوا توجروا

       المستفتی مو لوی عبد الما جد نو ری ہیم پور ترا ئی ۱۶؍ ربیع النور ۱۴۲۶؁ھ  

الجـــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب اللھم ہدایۃ الحق والصواب 

یزید کے بارے میں اعلیٰ حضرت عظیم البرکت مجدد اعظم امام احمد رضا خاں رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ:’’ یزید پلید علیہ مایستحقہ من العزیز المجید قطعا یقینا باجماع اہلسنت فاسق وفاجرو جری علی  الکبائر تھا اس قدر پر ائمہ اہلسنت کا اطباق واتفاق ہے صرف اس کی تکفیر ولعن میں اختلاف فرمایا ،امام احمدابن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے اتباع وموافقین اسے کافر کہتے اور بہ تخصیص نام اس پر لعن کرتے ہیں اور اس آیت کریمہ سے اس پر سند لاتے ہیں ’’فھل عسیتم ان تولیتم ان تفسد وافی الارض وتقطعوا ارحامکم٭ اولئک الذین لعنھم اللہ فاصمھم واعمی ابصارھم ٭کیا قریب ہے کہ اگر والی ملک ہو تو زمین میں فساد کرواور اپنے نسبی رشتہ کاٹ دو یہ ہیں وہ لوگ جن پر اللہ نے لعنت فرمائی تو انھیں بہرا کردیا اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں ۔(پا رہ ۲۶ رکوع ۷)شک نہیں کہ یزید نے والی ملک ہو کر زمین میں فساد پھیلا یا حرمین طیبین وخود کعبۂ معظمہ وروضۂ طیبہ کی سخت بے حرمتیاں کیں مسجد کریم میں گھوڑے باندھے ان کی لید اور پیشاب منبر اطہر پر پڑے ۔ تین دن مسجد نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بے اذان ونماز رہی ،مکہ ومدینہ وحجاز میں ہزاروں صحابہ وتابعین بے گناہ شہید کئے کعبہ معظمہ پر پتھر پھینکے ،غلاف شریف پھاڑ ا اور جلا یا ،مدینہ طیبہ کی پاک دامن پارسائیں تین شبانہ روز اپنے خبیث لشکر پر حلال کردیں رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے جگر پاروں کوتین دن بے آب ودانہ رکھ کر مع ہمراہیوں کے تیغ ظلم سے پیاسا ذبح کیا مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے گو د کے پالے ہوئے تن نازنین پر بعد شہادت گھوڑے دوڑائے گئے کہ تمام استخوان مباک چور،چورہوگئے ،سرانور کہ محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا بوسہ گاہ تھا کاٹ کر نیزہ پر چڑھا یا اور منزلوں پھرایا ،حرم محترم محذورات مشکوئے رسالت قید کئے گئے اور بے حرمتی کے ساتھ اس خبیث کے دربار میں لائے گئے اس سے بڑھ کر قطع رحم اور زمین میں فساد کیا  ہوگا ملعون ہے وہ جو ملعون حرکات کو فسق وفجور نہ جانے قرآن عظیم میں صراحتہ اس پر لعھنم اللہ  فرمایا ۔لہٰذا امام احمد اور ان کے موافقین اس پر لعنت فرماتے ہیں اور ہمارے امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ لعن وتکفیر سے احتیاط وسکوت کہ اس کے فسق وفجور تواتر ہیں کفر متواتر نہیں اور کمال احتمال نسبت کبیرہ بھی جائز نہیں نہ کہ تکفیر اور امثال وعید ات مشروط بعد م توبہ ہیں ’’قولہ تعالیٰ’’ فسوف یلقون غیا الامن تاب‘‘ اور توبہ تادم غرغرہ مقبول ہے اور اس کا عدم پر جزم نہیں اور یہی احوط واسلم ہے ۔(فتاوی رضویہ شریف جلدششم ص ۱۰۷ ) وھو تعالیٰ اعلم 

محمد معین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۱۸؍ربیع النور۱۴۲۶ھ؁




مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner